ویشنو دیوی تریکوٹا کے جنگ میں نہیں بجھی آگ،یاترا پر لگائی گئی روک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-May-2018

ماتا ویشنو دیوی کے جنگل میں بدھ کو لگی آگ جمعرات کو بھی لگی رہی۔آگ پر کچھ حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ایئر فورس کی مدد سے آگ بجھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔فی الحال یاترا کٹرا سے بند کر دی گئی ہے لیکن اردھ کنواری اور بانگنگا میں موجود عقیدتمندوں کو ماتاکے بھون میں درشن کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

جانکاری کے مطابق ویشنو دیوی کے آس پاس ترکوٹا کے جنگلوں میں بدھ کو اچانک آگلگ گئی۔آگ بھون کے نزدیک لگی تھی جس کی وجہ سے یاترا پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔ایئر فورس کے ساتھ این ڈی آر ایف،دمکل ڈپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

ایئر فورس ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر پانی کی بوچھار کی جا رہی ہے۔حالانکہ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔آگ کو دیکھتے ہوئے یاترا کو اب کٹرا سے ہی روک دیا گیا ہے۔اردھ کنواری اور بان گنگا میں انتظار کر رہے عقیدتمندوں کو دھیرے دھیرے ماتا کے بھون میں بھیجا جا رہاہے۔ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر روک کی وجہ سے کٹرا میں کافی تعداد میں عقیدتمند وں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا ویسے ہی یاترا کو پھر سے شروع کر دیا جائے گا۔