ٹرمپ نے کہا پنٹاگن سے جنوبی کوریا میں فوجیوں کی تعداد کم کرے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-May-2018

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیفنس ہیڈکوارٹر پنٹاگن کو جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کئے جانے کے متبادل پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔

روزنامہ ’دی نیویارک ٹائمس‘ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ کوریائی جزیرہ نما میں اس وقت 23,500امریکی فوجی تعینات ہیں اور امریکی حکام کا خیال ہے کہ دونوں کوریائی ممالک کے مابین صلح اور امن ہونے سے ان فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے

حکام یہ بھی ماننا ہے کہ تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلانا ممکن نہیں ہے۔ اس درمیان جنوبی کوریا نے کہاکہ اگر دونوں ممالک کے مابین امن معاہدہ پر دستخط بھی ہوجاتے ہیں تو جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی جب تک چاہیں رہ سکتے ہیں