پاکستان کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی ، اسکول بند کرنے کا حکم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2018

پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ ارنیا اور آر اے ایس پورا سکٹر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی گولی باری کے چلتے آرنیا سکٹر کے پانچ کلومیٹر تک اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔ جموں کے ڈی ایم نے احتیاط کے طور پر یہ فیصلہ لیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آج صبح پاکستان کی جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس کےجواب میں بی ایس ایف کی جانب سے بھی جوابی کاروائی کی گئی ۔ تاہم پاکستان کی جانب سے سخت مسلسل فائرنگ کے مدنظر علاقہ کے رہائشیوں اور بچوں کے تحفظ کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جموں سے قریب بین القوامی سرحد پر بھی اسی طرح پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی تھی اور اس میں بی ایس ایف کے دو جوان شہید ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں کشمیر دورہ سے قبل سرحد پار سےفائرنگ بڑھ گئی تھی، جس میں متعدد عام لوگ ہلاک ہوئے یا زخمی ہوئے تھے۔