Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018
وی ایچ پی کو ناراضگی ہے کہ فلم کا نام ہندو تہوار سے ملتا ۔جلتا ہے جو مذہبی جزبات بھڑکا سکتا ہے۔سلمان خان کے بینر میں “لوراتری”کا پروڈیکشن ہو رہاہے ۔وی ایچ پی نے کہا کہ فلم سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔اس لئے اس کی اسکریننگ نہیں ہونے دی جائے گی۔وشو ہندو پریشد کے ایگزیکٹو صدرالوک کمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا،”ہم ملک کے کسی سنیما گھر میں فلم اسکریننگ نہیں ہونے دیں گے۔ہم نہیں چاہتے کہ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے”۔
انہوں نے کہا،”ہندو تہوار نو راتری سے اس کا نام بنایا گیا ہے ،جو اس کے نام کو بگاڑتا ہے”۔
گجرات کی پس منظر پر مبنی اس رومانٹک ڈرامہ میں ایک جوڑے کی لو اسٹوری دکھائی ہے۔جن کا پیار نو رارتری کے دوران پروان چڑھتا ہے۔فلم میں ایوش شرما اور ورینہ حسین لیڈ کردار میں ہیں۔
سلطان ‘اور ‘فین’ میں اسسٹینٹ ڈائرکٹر رہ چکے ابھیراج مین والا فلم ڈائریکٹ کر رہیرہے ہیں۔