Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-May-2018
میسورو۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے غریبوں اور دلتوں کی چیخوں کا کوئی جواب نہ دینے بلکہ اس کے بجائے اپنا سینہ ٹھوکنے پر وزیراعظم پر نکتہ چینی کی اورکہا کہ وہ صرف سینہ ٹھوکتے ہیں۔ اس سے کوئی انسانی احساسات کا پتہ نہیں چلتا ۔
رامیا نے چامراج نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلوان کا 56انچ کا سینہ ہوتا ہے اور اس میں کوئی خاص بات نہیں ہے لیکن یہ سینہ درد مند دل کا حامل ہونا چاہئے اور غریبوں کے مسائل پر ردعمل کا اظہار کیاجانا چاہئے۔ یہ بات مودی میں نہیں ہے۔مرکز میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد دلتوں پر مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی یہ دعوی کرتے ہیں کہ کانگریس کے لیڈران کرناٹک کے مدہول برونڈ نسل کے کتوں کی طرح اطاعت نہیں کرتے جن کو جموں وکشمیر میں ملک کی حفاظت کے لئے فوج کی جانب سے تعینات رکھاگیا ہے تاہم آیا انہوں نے اپنے گرو کے تئیں یہ ایمانداری دکھائی ہے۔ کیا انہوں نے ایل کے اڈوانی کو نظرانداز نہیں کیا ہے؟ کیا ہم اطاعت کا سبق مودی سے سیکھیں؟