Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2018
بیجنگ:
موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے تاہم چین میں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔