Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-May-2018
چین نے پاکستان کو دئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی شرتوں میں چھوٹ دینے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کی غیر ملکی کرنسی کے ذخائر گزشتہ 5 سالوں میں 44 ارب ڈالر قرض لینے کے باوجود خراب حالت میں ہیں۔ پاکستان کا اخبار’’ داایکسپریس ٹریبیون ‘‘ میں شئع ہوئی ایک خبر کے مطابق ، پیپلس بینک آف چائنا نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جون 2015 میں 50 کروڑ ڈالر جمع کئے تھے۔ یہ قرض اسی سال جون کے پہلے ہفتہ میں اس کی ادائگی ہونی ہے لیکن جین نے اس کی ادائگی کے لئے ایک سال بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ حالانکہ ، پاکستان اس رقم کا استعمال نہیں کر سکتا ہے ۔ یہ مہض اس کے پاکستان کا غیر ملکی کرنسی کے زخیر کے لئے ہے ۔