ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ 12جون کو سنگاپور میں کریں گے ملاقات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2018

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کی زیرانتظار ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ مسٹر ٹرمپ نے آج ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ میری اور کم جونگ اون کی زیرانتظار ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ ہم دونوں اس مخصوص لمحہ کے دوران عالمی امن کے لئے کوشش کریں گے۔