Taasir Urdu News Netwrokd | 03-May-2018
کیلیفورنیا:
سمندری حیات کی عظیم الحبثہ ’وہیل‘ قوت سماعت نہ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے رابطہ بھی کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو جواب بھی دیتی ہیں۔
تحقیق سے یہ پتا چلا تھا کہ وہیل ہر سال ایک نیا گانا تیار کرتی ہے جسے وہ پورا سال گنگناتی رہتی ہے اور اب تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ وہیل ایک دوسرے کو پکارتی ہیں اور پکار کا جواب دیتی ہیں۔ وہ کورس کی صورت میں بھی ایک دوسرے سے گفتگو کرتی ہیں لیکن اچنبھے کی بات یہ ہے کہ وہیل قوت سماعت سے محروم ہوتی ہے تو پھر وہ ایک دوسرے کی پکار کیسے سنتی ہیں۔ سائنس دانوں نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے۔
امریکا کے دو تحقیق کاروں نے وہیل کی کم فریکوئنسی (10 to 200 hertz) رکھنے والی آواز کو بھی سن لینے کی حیرت انگیز صلاحیت کا مطالعہ کیا ہے۔ اس کے لیے سائنس دانوں نے ایک تھری ڈی کمپیوٹرائزڈ ٹوموگرافی اسکینر کو استعمال کیا۔ اسکینر کے ذریعے حنوط کی گئی وہیل کی اسکیننگ کی۔