Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-May-2018
بنگلورو۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ہفتہ کے بعد 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی نےانتخابی تشہیر میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ آج ریاست میں پی ایم مودی کی چار ریلیاں ہیں۔ مودی کی پہلی ریلی تمکور میں ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے 70 سال تک حکومت کی۔ اگر آپ نے کسانوں کے لئے کچھ کیا ہوتا تو میرا کسان مٹی سے سونا پیدا کر کے دے دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حالیہ مشکلات کانگریس کی پرانی پالیسیوں کی وجہ سے ہیں
وزیر اعظم مودی نے کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان پردے کے پیچھے سے سانٹھ گانٹھ کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کہتے ہیں کہ جے ڈی ایس کانگریس کو ہرا نہیں سکتی۔ کرناٹک میں اگر کوئی حکومت کو بدل سکتا ہے تو وہ بی جے پی ہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس ہر دن جھوٹ بولتی ہے۔ بنگلورو کارپوریشن میں گٹھ بندھن کا مئیر ہے۔ یہ کیوں چھپاتے ہو۔ لوگوں کو بیوقوف بنانا بند کرے کانگریس۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست کرنے والی کانگریس پارٹی سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہیم وتی ندی کا پانی ہمارے تمکور کے کسانوں کو کیوں نہیں ملا۔ ہم ایمانداری کے ساتھ ہیم وتی اور نیتراوتی ندیوں کو جوڑ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کانگریس کے گناہوں کو دھو رہے ہیں۔ اتنے سال سے کانگریس حکومت میں تھی اس نے کیوں کچھ نہیں کیا اور اس ملک کے کسان قرض میں ڈوب گئے۔ انہیں خودکشی کرنا پڑ رہی ہے