Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2018
راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ وہ کانگریس کے پہلے پارٹی صدر ہیں جو الیکشن مہم کیلئے ریاست کے سبھی 30 اضلاع میں پہنچے ۔ راہل گاندھی 27 اپریل کو کوڈاگو ضلع کے گونی کوپا پہنچے تھے۔
راہل نے اپنے کرناٹک انتخابی مہم کی شروعات بیلاری سے تقریبا 100 دنوں قبل کی تھی ۔ رہ ریاست کے تقریبا ہر حصہ میں جاچکے ہیں۔ وہ ساحل سے لے کر پہاڑ تک ، شمال سے جنوب تک ہر علاقہ کی خاک چھان چکے ہیں۔ یہی نہیں وہ ریاست کے ہر بڑے شہر اور ہر بڑے قصبے کا دورہ کرچکے ہیں۔
کرناٹک میں انہوں نے زیادہ تر سفر ایک اسپیشل بس سے کیا اور وہ لوگوں سے آسانی سے ملتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے بیلاری سے گلبرگہ تک 400 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر بس سے طے کیا ۔ اس دوران کئی جگہوں پر رک کر انہوں نے انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کارکنان سے ملاقات سے ۔ ان کا پہلا دورہ کامیاب رہا اور پارٹی نے اسی فارمولے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔
راہل نے فروری میں لنگایت اکثریتی ممبئی – کرناٹک خطہکا دورہ کیا ۔ اس خطہ میں سات اضلاع آتے ہیں۔ یہ سفر بھی انہوں نے زیادہ تر بس سے ہی طے کیا ، وہیں کئی مواقع پر ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا گیا ۔ اپنے تیسرے ، چوتھے اور پانچویں دور میں بھی ریاست کے زیادہ تر حصوں کا دورہ راہل گاندھی نے بس سے ہی کیا۔