Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-May-2018
بنگلورو: بی جے پی لیجسلیچر پارٹی جس کا اجلاس بدھ کو ہوا میں یدی یورپا کو اس کا لیڈر منتخب کرلیا گیا اور فوری بعد پارٹی کے لیڈروں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعوی کردیا ۔آج صبح یہ اجلاس بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ہواجو دس منٹ تک جاری رہا۔اس کا واحد ایجنڈہ اس کے لیڈ رکو منتخب کرنا تھا۔
اس اجلاس میں یدی یورپا کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لیڈران پرکاش جاویدکر ،مرلی دھر راو اوردوسرے بھی تھے جنہوں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق یدی یورپا نے گورنرپرزوردیا کہ وہ بی جے پی کو ترجیح دے کیونکہ بی جے پی واحد بڑی پارٹی ہے ۔