Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست سیاست

کرناٹک اسمبلی: فلورٹیسٹ کی جانب تمام سیاسی پارٹیوں کی نگاہیں مرکوز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

بنگلورو۔ کرناٹک اسمبلی میں آج بی ایس یدی یورپا کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت کی فلور ٹیسٹ پر تمام سیاسی پارٹیوں کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں ۔ اس کے لئے تمام تیاریاں پوری کی جا چکی ہیں ۔ بی جے پی کے پاس مکمل اکثریت کے لئے سات ممبران اسمبلی کی کمی ہے ۔ قابل غور ہے کہ جمعہ کو سپریم کورٹ نے یہ حکم دیا تھا کہ فلور ٹیسٹ ہفتہ کے دن کرایا جائے اور اس کے بعد ایک دن کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا ۔

بی جے پی کرناٹک یونٹ نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا’ ’ ہم ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہمارے پاس مطلو بہ تعداد سے زیادہ ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ جن لوگوں کو ہمارے فلور ٹیسٹ کے سلسلے میں شبہ ہے، ان کے لئے ہمارے پاس ایک ہی پیغام ہے ۔ دیکھو اور انتظار کرو ‘‘۔ اسی بیچ کانگریس اور جنتا دل ایس (سیکولر) نے کہا ہے کہ ان کے ممبران اسمبلی ان کے ساتھ ہیں اور کوئی بھی مخالف خیمہ میں نہیں جائے گا ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کرناٹک اسمبلی میں آج ہونے والے فلور ٹسٹ میں بی جے پی کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس لئے وہ بوکھلائی ہو ئی ہے ۔ راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئر مین شوبھا کرند لاجے نے کل کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ کو چار بجے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بی جے پی اس کا خیر مقدم کرتی ہے اور اسے پورا یقین ہے کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور پارٹی کو حمایت دینے والوں کے ساتھ اکثریت ثابت کر دی جائے گی ۔

اس سوال کے جواب میں کہ بی جے پی کیسے اکثریت ثابت کرے گی ؟ بی جے پی لیڈر کا جواب تھا کہ ’’پہلے ہی کئی ممبران اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں ‘‘ ۔ بی جے پی کو 120 سے زیادہ ممبران اسمبلی حمایت کر رہے ہیں اور ایوان میں اکثریت ثابت کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی ۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخاب کے 15 مئی کو آئے نتیجے میں کسی بھی جماعت کو واضح کثریت نہیں ملی ہے ۔ گورنر وجو بھائی والا نے 104 ممبران اسمبلی والی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یو رپا کو حکومت بنانے کی دعوت دی اور 15 دنوں کے اندر ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہا تھا ۔ گورنر کے اس فیصلہ کے خلاف کانگریس ، جنتا دل (سیکولر ) اور دیگر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اس معاملہ میں عدالت نے وزیر اعلی کو آج شام چار بجے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا تھا ۔

About the author

Taasir News Network