Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-May-2018
کشمیر کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے کی جا رہی فائرنگ میں 13 افراد کے زخمیوں ہونے کی خبر ہے ۔ پاکستان کی جانب سے مسلسل چھ روز سے فائرنگ جاری ہے۔ کشمیر کے آرسپورا ، ارنیا ،رام گڑھ، سامبا اور ہری نگر سیکٹر میں ہوئی پاکستان کی جانب سے فائرنگ میں 13 افراد زخمی وئے ہیں ، جن میں تین کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
پولیس زخمیوں کو پاس کے اسپتال میں پہونچانے مدد کر رہی ہے ۔ ہندوستانی سکیورٹی اہلکار بھی پاکستان کی جانب سے جا رہی فائرنگ کا مسلسل جواب دے رہے ہے۔
منگل کے روز صبح کے وقت پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے ارنیا اور آرسپورا سیکٹر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جا رہی ہے ۔ پیر کے روز ہوئی پاکستان کی فائرنگ میں زخمیں خاتون کی صبح علاج کے درمیان موت ہو گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات کو بھی پاکستان کی جانب سے مورٹر داغے گئے ۔