Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-May-2018
گنا : مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے روٹھیائی کے نزدیک آج صبح کھڑے ٹرک سے ایک مسافر بس کے ٹکرا جانے سے 11 افراد کی موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے باندہ سے گجرات کے احمد آبادجارہی بس آگرہ ۔ ممبئی قومی شاہراہ پر ڈیہری گاؤں کے قریب سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس زبردست حادثے میں بس پر سوار آٹھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین لوگوں کی موت اسپتال میں ہوئی۔ 20 زخمی مسافروں کو ضلع گنا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔