یدیو رپا نے ایک ہفتہ مانگا،گورنر نے د ئے 15 دن’،سپریم کورٹ میں کانگریس نے رکھے یہ دلائل’

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-May-2018

کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی اسے لیکر سیاسی رسہ کشی میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے۔بدھ کو کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ۔جس کے بعد یدیو رپا کے نئے سی ایم بننے کا راستہ صاف ہو گیا۔جمعرات کو صبح 9:30 بجے یدیو رپا سی ایم عہدے کا حلف لیںے والے ہیں۔اسمبلی مٰں اکثرہت ثابت کرنے کیلئے انہوں نے 7 دن کا وقت مانگا تھا ،لیکن حیران کنبات یہ ہے کہ گورنر نےیدیو رپا کو ‘فلور ٹیسٹ ‘یعنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے۔

وہیں کانگریس گورنر کے فیصلے کے خلاف اور یدیو رپا کے حلف لینے پر روک لگانے کیلئے بدھ کو دیر رات  سپریم کورٹ پہنچ گئی۔سپریم کورٹ کیتین رکنی بینچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔

کانگریس کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی نے اپنا حق رکھا۔جبکہ ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل تشار مہتا مرکزی حکومت یعنی گورنر کے حق سے کورٹ موجود ہیں۔وہیں بی جے پی کی جانب سے مکل روہتگی بو ل رہے ہیں۔کانگریس نے گورنر کے فیصلے کو غیر آئینی بتاتے ہوئے یدیو رپا کے حلف لینے پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔لیکن سپریم کورٹ کی بنچ نے حلف لینے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔بنچ نے کہا کہ ہم گورنر کا فیصلہ نہیں پلٹ سکتے۔کورٹ نے کہا کہ اس عرضی پر آگے سموت ہوگی۔

اس سے پہلے کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈران نے گورنر وجوبھائی والا سے ملاقات کی ۔جے ڈی ایس اور کانگریس نے گورنر کو 117 ارکان اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا۔اس میں 78 کانگریس ،37 جے ڈی ایس ایک بی ایس پی اور ایک آزاد رکن اسمبلی کے دستخط ہیں۔