‘‘انوراگ کشیپ نے چھوڑی 25 سال پرانی یہ عادت ، سوشل میڈیا پر لکھا ’’ 40 دنوں میں میری بدل گئی زندگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-May-2018

نو اسموکنگ نام  سے فلم بنانے کے بعد اب فلم میکر انوراگ کشیپ خود بھی اسی راستہ پر چل پڑے ہیں۔ 25 سال تک اسموکنگ کرنے کے بعد انوراگ کشیپ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسموکنگ نہیں کریں گے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ گزشتہ 40 دنوں سے انوراگ اپنے اس فیصلہ پر قائم ہیں ۔ اپنے اس 40 دن کے اس شاندار اور مشکل بھر سفر کے بارے میں انوراگ نے انسٹا گرام پر پوسٹ بھی لکھی ہے۔

انوراگ نے اپنے کھانے کی پلیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے انہوں نے سگریٹ چھوڑی ہے تک سے ان کی بھوک واپس آگئی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہےکہ ’’ ان دنوں میں جم کر کھا رہا ہوں ۔ اس کے بدلے 30 میٹر کے سویمنگ پول میں 93 منٹ تک کھانا کھاتا تھا اور موٹا بھی زیاہ تھا ۔ اتنی ہی دوری تک ایک کلومیٹر تیرنے میں 40 منٹ لگ جاتے تھے۔ اب روز 90 میٹر تیرنا آسان ہو گیا ہے۔

اتنا ہی نہیں اپنی اس پوسٹ میں انوراگ نے کافی باریکیوں سے سگریٹ چھوڑنے کے فائدہ بتائے ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا کہ ’’ مجھے میری سانسے محسوس ہوتی ہیں ، میرا گلا نہیں پھنستا، میں ہر وقت کھانستا نہیں ہوں ، اٹھنے پر میرے سر میں درد نہیں ہوتا اور یہ سب صرف 40 دنوں میں ہوا ہے ۔ لیکن ہاں ، کبھی کبھی سگریٹ اٹھانے کا من کرتا ہے ، خاص طور پر تک جب لوگ آس پاس سگریٹ پی رہے ہوں ۔ میں گزشتہ 25سالوں سے چین اسموکر ہوں اور جس نے ’’ نو اسموکنگ‘‘ بنائی ہو وہ یہ ماننے پہ مجبور ہے کہ سگریٹ اٹھائے بنع زندگی بہت زیادہ خبصورت ہے ۔