جسٹس کے ایم جوزیف کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے آج بلائی اہم میٹنگ ، عدالت عظمی پر سب کی نگاہیں مرکوز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-May-2018

نئی دہلی : اتراکھنڈ کے چیف جسٹس کے ایم جوزیف کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا کالیجیم آج ایک مرتبہ پھر غور و خوض کرنے جارہا ہے ۔ ملک کے چیف جسٹس سی جے آئی دیپک مشرا نے آج اس معاملہ کو لے کر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مودی حکومت نے کالیجیئم کی جانب سے بھیجی گئی جسٹس جوزیف کے نام کی سفارش کو درکنار کرتے ہوئے سینئر وکیل اندو ملہوترا کو سپریم کورٹ کا جج بنادیا تھا۔

سپریم کورٹ اور مرکز کے درمیان کشیدگی کی وجہ بنے جسٹس کوزیف کے کیس کو لے کر سپریم کورٹ میں ہونے جارہی اس میٹنگ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں ۔ کیونکہ کالیجیئم کے کئی ممبر مرکز کی مودی حکومت کے طریقہ کار کو لے کر اپنی ناراضگی پہلے ہی ظاہر کرچکے ہیں