جنوبی افریقہ : مسجد پر مسلح حملہ آوروں کا دھاوا ، ایک کی موت، دو زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-May-2018

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں ڈربن کے نزدیک ایک مسجد پر تین مسلح حملہ آوروں نے تین نمازیوں پر آج حملہ کردیا جس میں سے ایک کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی ردعمل یونٹ کے ترجمان پریم بلرام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ حملہ کی وجہ کا پتہ اب تک نہیں چل سکا ہے۔ وہ مصر کے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے انکی شناخت کی۔ حملہ آور واقعہ کے بعد ایک سفید کار میں فرار ہوگئے۔

مسٹر بلرام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مسجد کے ایک حصہ میں آگ لگادی اور وہاں سے دھواں نکلتاہو ا نظر آیا۔ ایک حملہ آور دھوئیں کے درمیان کھڑکی سے کود کر بھاگتے ہوئے نظر آیا۔