رنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-May-2018

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک بارپھراداکاررنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے۔ دونوں اداکاررواں سال 19 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارکی شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔