فلم ‘رنگیلا راجا’ میں وجے مالیا اور بابا رام دیو سے متاثر کردار ادا کریں گے گوندا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-May-2018

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار گووندا اپنی آنے والی فلم رنگیلا راجہ میں وجے مالیا اور بابا رام دیو سے متاثرکردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

سینٹرل فلم سرٹیفکیشن بورڈ (سی ایف بی سی) کے سابق صد اور فلم ہدایت کار پہلاج نہلانی ، گوندا کو لے کر فلم رنگیلا راجہ بنانے جارہے ہیں جس کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے ۔ پہلاج نہلانی نے گووندا کے ساتھ الزام، شعلہ اور شبنم اور آنکھیں جیسی سپر ہٹ فلمیں بنائی ہیں

گووندا ، رنگیلا راجہ میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ چار مختلف کرداروں کے رول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلم کے دو کردار اصل زندگی میں بابا رام دیو اور وجے مالیا سے متاثر ہوں گے۔