فلم سنجو کا ٹریلر لانچ ، فلم کے ٹریلر سے ہی سمجھ میں آگیا کہ فلم ہوگی بڑی سپرہٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-May-2018

آخر کار رنبیر کپور کی فلم سنجو کا ٹریلر ریلیز ہوہی گیاہے ۔ سنجے دت کی بایوپک پر مبنی اس فلم کا لوگوں کو کافی طویل عرصہ سے انتظار تھا ۔ خاص طور پر فلم کا ٹیزر لانچ ہونے کے بعد یہ دیکھنے کی ایکسائٹمنٹ زیادہ تھی کہ سنجو بابا کی کہانی کو فلم میں کس انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ٹریلر میں سنجے دت کی زندگی میں بھرے فلمی مسالوں کی پوری جھلک دکھلائی گئی ہے۔ پولیس کے ساتھ پوچھ تاچھ والا منظر ہو یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاری راتیں ہوں ، یا پھر عالیشان سہولیات میں رہے سنجے دن کے جدوجہد کے ایام ہوں ، سبھی بخوبی دکھایا گیاہے۔

اس سے پہلے فلم میں رنبیر کمپور کے ہونے کو لےکر سوال اٹھائے جارہے تھے ، لیکن جیسے جیسے سیٹ سے تصویریں آنے لگیں ، سبھی کو یقین ہوگیا کہ سنجے دت کا رول رنبیر کپور سے بہتر کوئی اور ادا ہی نہیں کرسکتا تھا۔

رنبیر کپور اس فلم میں نوجوان سنجے دت سے لے کر 58 سال کے دمدار سنجوبابا کے لک میں نظر آئیں گے ۔رنبیر کے علاوہ اس فلم میں پریش راول ، وکی کوشل ، دیا مرزا ، سونم کمپور ، منیشا کوئرالہ اہم رول میں ہیں ۔ فلم میں پریش راول سنجو بابا کے والد اور اداکار سنیل دت کے رول میں نظر آئیں گے۔ وہیں منیشا کوئرالہ نرگس دت کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 29 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔