ماہ رمضان میں بولڈ ڈریس پہننے پر ٹرول ہوئیں ٹی وی اداکارہ حنا خ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-May-2018

بگ باس کنٹیسٹنٹ حنا خان سوشل میڈیا ٹرولرس کی فیورٹ ہیں۔تبھی تو وہ کچھ بھی کریں سوشل میڈیا کے ذریعے سرخیوں میں آ جاتی ہیں۔اب حال میں انہوں نے ایک ویڈیو کیا پوسٹ کی”حنا ہیٹرس ‘دوبارہ ایکٹو ہو گئے اور ان کیلئے کمینٹ بازی شروع کر دی ۔دراصل حنا نے اپنے کسی فوٹو شوٹ کیلئے کارٹون کیریکٹر جیسمین جیسا لک لیا تھا۔اپنے اس لک کی کچھ تصویریں حنا نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تھیں۔ان تصویروں پر انہیں رمضان کے مہینے میں بولڈ کپڑے پہننے کیلئے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

حنا خان کی تصویروں پر ایک یوزر نے لکھا کہ رمضان کے مہینے میں تھوڑا سا احترام بہتر ہوتا ۔تو وہیں ایک یوزر نے لکھا ،حنا خود کوبرباد کر رہی ہے۔شبنا کے ایک یوزر نے تو یہ تک کہہ ڈالا کہ حنا بھول گئی ہیں کہ وہ مسلم ہیں۔اگر یاد ہوتا تو وہ ایسا کبھی نہیں کرتیں۔

خیر کچھ لوگ حنا کو ٹرول کر رہے تھے تو وہیں ان کے کچھ مداح تعریف بھی کر رہے تھے۔بتادیں کہ بگ باس سیزن 11 کے بعد سوشل میڈیا “حنا ہیٹرس’کی اچھی خاصی فوج تیار ہو گئی ہے۔یہ سوشل وار حنااور شلپا کے مداح کے درمیان شروع ہوا تھا۔اس کے بعد سے حنا ٹرولرس کی فیورٹ بن گئیں۔