کرناٹک اسمبلی انتخابات 2018 لائیو : مودی لہر کے سامنے کانگریس پست ، بی جے پی واضح اکثریت کی جانب گامزن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-May-2018

بنگلورو۔ کرناٹک کی 224 رکنی اسمبلی میں سے 222 سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کے لئے ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کی جیت تقریبا طے ہے جبکہ کانگریس کافی پچھڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ 12 مئی کو پولنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، 12 مئی کو ہوئی ووٹنگ میں 70 فیصد سے بھی زیادہ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ تمام نیوز چینلوں اور دیگر سروے ایجنسیوں نے کرناٹک الیکشن پر اپنا ایگزٹ پول پیش کیا تھا ۔ تاہم ایک مرتبہ پھر وہ ناکام رہے ، کیونکہ سبھی پول پر نظر ڈالیں تواکثریت کے اعدادو شمار 112 سیٹ تک نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی پہنچتی نظر آ رہی تھی ، مگر نتائج اور رجحانات کی بات کریں تو بی جے پی اکثریت تک پہنچتی ہوئی نظر آرہ ہے ۔