‘کرناٹک :فلور ٹیسٹ سے پہلے بولے کمار سوامی، ‘کوئی ٹینشن نہیں ،اکثریت ثابت کروں گا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2018

کرناٹک میں گزشتہ دس دنوں سے سیاسی ڈارامہ جاری ہے۔جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعلی عہدے کا حلف تو لے لیا ہےلیکن فلور ٹیسٹ سے پہلے انہیں ‘آپریش کمل’کا ڈر ستا رہا ہے۔وہیں کانگریس لیڈر اور ڈپٹی سی ایم جی پرمیشور نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ان کی پارٹی 5 سالوں تک کمار سوامی کی جے ڈی ایس کی حمایت کرے۔

دوسری جانب جے ڈی ایس اور کانگریس فلور ٹیسٹ سے پہلے اپنے اراکین اسمبلی کو لیکر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہیں ْ۔اس لئے دونوں پارٹیوں نے ابھی تک اپنے اراکین اسمبلی کو ریزارٹ میں ہی رکھا ہے۔

کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار نے کہاکہ انہیں فلور ٹیسٹ کو لیکر کوئی ٹینشن نہیں ہے اور وہ اکثریت ثابت کریں گے۔بتادیں کہ کانگریس کی حمایت سے حکومت بنانے والے جے ڈی ایس لیڈر سوامی کمار نے بدھ کو حلف لیا تھا۔انہیں آج اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ سنیچر کو دو دن کے مدت کار کے بعد یدیو رپا نے استعفی دے سیا تھا۔اس کے بعد گورنر نے کانگریس ۔جے ڈی ایس کے اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔کمار سوامی نے بدھ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس ،ایس پی ،بی یاس پی ،ٹی ایم سی ،تی ڈی پی ،ٹی آر ایس اور عآپ جیسی پارٹیوں کے صدر شامل ہوئے اور سبھی نے بی جے پی کے خلافمتحدہ اتفاق رائےکی ایک مضبوط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔