کرناٹک میں انتخبات کے دو دن بعد ہی بجلی ہوئی مہنگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-May-2018

بینگلورو: کرناٹک بجلی یونیٹری اتھارٹی نے اسمبلی الیکشن ختم ہونے کے دو دن بعد آج بجلی کی شرحیں 13 سے 26 فیصد تک بڑھا دی ہیں۔

کمیشن کے صدر ایم کے شنکر لنگاگوڑا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ۔ کرناٹک میں بجلی کی شرحیں ہر سال مارچ کے آخر تک بڑھائی جاتی ہیں لیکن اس دفعہ اس سلسلے میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ گذشتہ سال مارچ میں کمیشن نے بجلی کی شرحوں میں اس سے پچھلے سال کے مقابلہ میں آٹھ فیصد کا اضافہ کیا تھا ۔ کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی وجہ سے بجلی کی شرحوں کو دیر سے بڑھا یا گیا ۔

ریاست میں پانچ کمپنیاں بجلی سپلائی کرتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے کمیشن کو بجلی کی شرحوں میں اضافہ کے لئے اپیل کی تھی ۔ اس سلسلے میں کمیشن نے عام لوگوں سے بھی بات چیت کی تھی اور بجلی کمپنیوں کی تجویز بھی ان کے سامنے رکھی تھی ۔