وراٹ کو کھیلنا چاہئے تھا افغانستان ٹسٹ:چودھری
بنگلور، 9 مئی (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے کارگزار سکریٹری امیتابھ چودھری کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی کو افغانستان کے خلاف 14 جون سے یہاں ہونے والے تاریخی ٹسٹ میچ میں کھیلنا چاہئے تھا۔چودھری اور قومی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد یہاں ہندستانی ٹیموں کا اعلان کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے لیکن وراٹ کے اس ٹسٹ میں کھیلنے کے لئے دونوں کی رائے مختلف تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کے خلاف وراٹ کو ضرور کھیلنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ٹسٹ کرکٹ کو دیگر فارمیٹ کے مقابلے زیادہ اہمیت دی ۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ٹسٹ میچ میں کھیلنے کے بجائے اس دوران انگلش کا¶نٹی سرے کے ساتھ مصروف رہیں گے۔
تاکہ وہ آئندہ انگلینڈ دورے کی تیاری کرسکیں۔ افغانستان کے خلاف ٹسٹ کے لئے ہم ایسے کسی بھی کھلاڑی کو کا¶نٹی کرکٹ کھیلنے سے نہیں روک سکیں گے ۔ اس ٹسٹ میں وہی ٹیم اتریں گی جو سری لنکا کے خلاف کھیلی تھی۔