دنیا بھر سے

بلغاریہ ہیلی کاپٹر حادثہ : فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹوں کی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-June-2018

بلغاریہ کے جنوبی شہر پلووديو کے پاس باقاعدہ مشق کے دوران فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی اور عملے کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔

بلغاریہ کی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ پیر کو ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے آٹھ بجے روس میں تیار کردہ ایک ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر كرومووو فوجی ہوائی اڈے سے پرواز کے فورا ًبعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر زمین سے 50 میٹر کی اونچائی پر تھا۔اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قابل غور ہے کہ گزشتہ جولائی میں اسی طرح بلغاریہ کے ساحلی علاقے میں تکنیکی مشق کے دوران ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک افسر کی موت ہو گئی تھی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper