بین الاقوامی خبریں

جنوبی افریقہ کی مسجد میں چاقو سے حملہ، دو ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2018

کیپ ٹاؤن۔: جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں واقع مسجد میں جمعرات کو ایک حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے دو لوگوں کو مار ڈالا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔

مسلم عدالتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملہ کے متاثر لوگ مسجد میں اعتکاف کررہے تھے اسی دوران حملہ آور چاقو کے ساتھ مسجدمیں داخل ہوکر فجر (صبح) کی نماز میں شامل ہوگیا۔حملہ آور نے سب سے پہلے امام پرحملہ کیا ۔جب ان کی حفاظت کے لئے لوگ آگے آئےتو اس نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

یہ واقعہ بندرگاہی شہر ڈربن کےشمال میں واقع مسجد میں بندوق اور چاقو سے لیس تین افرادکے حملہ کےعین ایک ماہ بعد پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کا گلاکاٹدیا گیا تھا جس میں ایک کی موت ہوگئی اور دیگر دو سنگین زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ڈربن واقعہ کودہشت گردانہ سرگرمی قرار دیا تھا۔

پولیس کے مطابق جب 30 سالہ حملہ آور نے پولیس افسر پر حملے کی کوشش کی تو اسے گولی ماردی گئی۔
جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ مسلم فرقہ کے لوگ مغربی کیپ صوبے میں رہتے ہیں جس میں یہ شہر بھی شامل ہے۔

About the author

Taasir Newspaper