دنیا بھر سے

عمران خان اگر جیتے توانتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہوگا پاکستان: ریحام خان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-june-2018

پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے ۔ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں اور کرکٹ سے سیاست میں اترنے والے عمران خان بھی وزیر اعظم بننے کےخواہش مند ہیں۔ تاہم ان کی سابقہ بیوی نہیں چاہتیں کہ وہ انتخابات میں جیت حاصل کریں ۔ ریحام کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جیتے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا ۔ کیوں کہ وہ پاکستان کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں دے دیں گے۔

واضح رہےکہ اپنی نئی کتاب کو لے کر ریحام آج کل خبروں میں ہیں۔ ریحام نے جو کتاب لکھی ہے اس کے اجرا سے قبل ہی کتاب کے کچھ حصے لیک ہو گئے ہیں جس سے پاکستان کی سیاست میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کتاب کے لیک ہوئے حصہ میں ریحام نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔

سی این این۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت میں ریحام نے بتایا کہ میری کتاب میں وہ سب کچھ ہے جو پاکستانی عوام کو جاننا چاہئےعمران کو ووٹ دینے سے پہلے۔

About the author

Taasir Newspaper