دنیا بھر سے

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ارجنٹائنا نے اسرائیل کے ساتھ منسوخ کیا اپنا فٹ بال میچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-june-2018

بیونس آئرس : فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ارجنٹائنا نے اسرائیل سے فٹ بال میچ منسوخ کردیا ہے۔ پری ورلڈ کپ میچ ہفتہ کو مقبوضہ بیت المقدس میں ہونا تھا۔ اسرائیلی اخبار کےمطابق یہ فیصلہ ارجنٹائنا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ارجنٹائنا کے صدر کو فون کرکے اس معاملہ میں مدد کی اپیل بھی کی۔

اس سے قبل 70 فلسطینی بچوں کےایک گروپ نے ارجنٹائنا کے فٹ بالر لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں بچوں نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

میچ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناتھا جو 70 سال پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔

 

About the author

Taasir Newspaper