فن فنکار

مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر روینا کا دلچسپ جواب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انڈسٹری کو دل والے، موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، زدی، اور بڑے میاں چھوٹے میاں سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں، اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اکثر سماجی معاملات اور مسائل پر بھی بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہتی ہیں۔

معروف اداکارہ روينا ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔

روينا ٹنڈن  نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ’’میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘۔

واضح رہے ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن اور اکشے کمار قریبی دوست تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے فلم ڈسٹری بیوٹر انل ٹھادانی سے شادی کی جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے، روینا اور انل کے دو بچے بھی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 2 بچیوں کو بھی گود لیا تھا۔

 

About the author

Taasir Newspaper