صحت

مودی نے 50 ہزار لوگوں کے ساتھ دہرادون میں کیا یوگا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2018

دہرادون  : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو چوتھے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی ) میں تقریباً 50 ہزار رضاکاروں کے ساتھ یوگا کیا۔مسٹر مودی کے ساتھ نوجوانوں، بوڑھوں اور سکیورٹی کے جوانوں نے بھی یوگا کیا۔

مسٹر مودی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا’’آج دنیا کا ہر ملک اور ہر شہری یوگا کو اپنا ماننے لگا ہے۔ ہم ہندوستانیوں کے لئے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم اس روایت کے امین ہیں۔ اگر ہم اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کرنا شروع کر دیں تو دنیابھی فخر کرنے میں پیچھے نہیں رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے خود کو یوگا سے منسلک کیا تو دنیا بھی یوگا سے جڑ گئی‘‘۔

مسٹر مودی نے کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر دنیا میں یوگا کرنے والے لوگوں کے اعداد و شمار جمع کئے جائیں تو یہ بہت بڑا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا’’دنیا میں بہت سی طاقتیں ہمیں تقسیم کرتی ہیں جبکہ یوگا ہمیں متحد کرتا ہے۔ یہ ہر شخص کو سکون فراہم کرتا ہے۔ دشمنی کو فروغ دینے کی بجائے یوگا ہمیں جوڑتا ہے‘

About the author

Taasir Newspaper