پرینکا چوپڑا اور نک جوناس پھر موضوع بحث بنے، اس تبصرہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بڑھی سرگرمیاں !۔

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-june-2018

پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے رشتوں کو لے کر خبریں ان دنوں سوشل میڈیا پر سرخیاں بنی ہوئی ہیں۔ حالانکہ دونوں نے ابھی تک اس رشتے پر کچھ بھی نہیں کہا ہے ، لیکن ایک کے بعد ایک آتی ان کی تصویریں سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوہی ہیں۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر پرینکا نے اپنے انسٹاگرام سے ایک تصویر شیئر کی ، جس پر نک نے پیار بھرا تبصرہ کیا ہے۔

دراصل پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ساتھ ریستوراں کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں سبھی کے ہاتھوں میں برگر ہے اور پرینکا زور سے ہنس رہی ہیں ۔ اس تصویر پر نک نے ہارٹ ایموٹیکان کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیٹ اسمائل ۔جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کی خبریں موضوع بحث بن گئیں۔

خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا حال ہی میں امریکہ کے مشہور ڈاجرس اسٹیڈیم میں نک کےساتھ نظر آئی تھیں ۔ اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہوئے ان کا ویڈیو وہاں موجود ایک مداح نے بنالیا ۔ اس کے بعد نک اور پرینکا ایک بوٹ پارٹی میں نظر آئے ۔ اس پارٹی کی تصویروں میں نک اور پرینکا انتہائی قریب نظر آرہے تھے ، جس کے بعد یہ جوڑی ہر طرف موضوع بحث بن گئی۔