بین الاقوامی خبریں

پومپیو نے شمالی كوريا، جنوبی اور بحیرہ جنوبی چین کے مساغل پر جن پنگ سے بات چیت کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-June-2018

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے صدر شی جن پنگ کو جزیرہ نما کوریا کے ‘مکمل، مستند اور ناقابل اعادہ ترک جوہری اسلحہ’ کے تئيں اپنے ملک کے عزم سے واقف کرانے کے ساتھ ہی بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں کے تئيں فکر مندی بھی ظاہر کی ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مسٹر پومپیو نے بیجنگ میں مسٹر جن پنگ اور دیگر چینی لیڈروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ خطے میں ‘طویل مدتی اور پائیدار امن ‘ چاہتا ہے۔

محکمہ کے بیان میں کہا گیا کہ “مسٹر پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین میں چوکیوں کی تعمیر اور فوجی سرگرمیوں کے بارے میں ہمارے خدشات کی تصدیق کی کیونکہ ان سرگرمیوں سے کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ساتھ ہی آزادانہ کاروبار کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور علاقائی استحکام کمزور ہوتا ہے”۔

About the author

Taasir Newspaper