کجریوال کی بجلي پاني کے مسائل پر تدارک کیلئے حکام کے ساتھ میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-June-2018

نئی دہلی  : دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے دارالحکومت میں بجلی اور پانی کے مسئلہ پر اس کے تدارک کے لئے جمعرات کو حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔

مسٹر کجریوال نے بجلی محکمہ اور ڈسكام حکام کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دہلی کے تمام شعبوں میں بجلی کے مسائل کودور کرنے کی سمت میں کی گئی کارروائی اور تدارک کی یومیہ رپورٹ دینے کو کہا ہے۔ وزیر اعلی نے محکمہ کو کرایہ داروں کے لئے بھی سبسڈی کی پالیسی کو عمل میں لائے جانے کی ہدایات بھی دی۔

انہوں نے دہلی جل بورڈ حکام کے ساتھ میٹنگ میں جمعہ سے واٹر پروجیکٹوں اور دارالحکومت میں پانی کے مسائل مقررہ کے اندر حل کرنے کی بھی یومیہ رپورٹ فراہم کرنے کو کہا ہے۔

قابل غور ہے کہ دہلی میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسران کی ’ہڑتال‘ کو لے کر مسٹر کجریوال اور تین دیگر وزیر گورنر ہاؤس میں نو دن دھرنے پر رہے۔ یہ دھرنا بدھ کو ختم کیا گیا۔ مسٹر کجریوال کے جمعرات کو علاج کے لئے بنگلور جانے کا بھی امکان ہے۔