ہمیں مودی حکومت کے جھوٹ کو سامنے لانا ہے: جے رام رمیش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-june-2018

نئی ہلی:  کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 کے عام انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنےمیں ناکامی کو آئندہ 2019 کے انتخابات میں ایک اہم ایشو بتاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا ہے۔

مسٹر رمیش نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا، “2019 لوک سبھا انتخابات کی بنیاد یہی ہوگی کہ مسٹر مودی کے وعدوں کا آخر کیا ہوا. 2014 کے انتخابات میں جیسے ہم ایک مسئلہ تھے، ٹھیک ویسے ہی 2019 میں ایک مسئلہ ہو جائے گا-نریندر مودی. یہ ہمارا فرض ہے کہ مودی حکومت کے جھوٹ کو سامنے لایا جائے‘‘۔

انہوں نے مسٹر راہل گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے بعد پارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں کی تعریف کی اور کہا کہ اہم عہدوں پر زیادہ سے زیادہ نوجوان لیڈروں کو مقرر کیا جانا پارٹی ارکان کا دیرینہ مطالبہ تھا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی نے حالیہ مہینوں میں کانگریس کی تنظیم نو کے تحت مختلف ریاستوں میں پارٹی انچارج کے طور پر نوجوان چہروں کو موقع دیا ہے۔