بین الاقوامی

یور وپی یونین کے سیاسی طوفان میں پھنسے تارکین وطن کی اسپین آمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2018

ولنسیا : اسپین کے ولنسیا پورٹ پر اتوار کو کشتیوں پر سوار 620 تارکین وطن کے ساتھ بحریہ کا ایک قافلہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ہی مہاجرین کے سمندر میں گزارے نو دنوں کے

خوفناک سفر کا اختتام ہو جائے گا لیکن اس واقعہ کو لے کر مہاجرین کو سنبھالنے کے طریقوں پر یوروپ میں وسیع پیمانے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

اسپین نے عطیہ سے چلنے والے جہاز پر سوار سب صحارا افریقی گروپ کے تارکین وطن کو گذشتہ ہفتے اپنے یہاں پناہ دینے کی پیشکش کی تھی۔ اس وقت جہاز 700 سمندری میل کے فاصلے پر تھا اور اٹلی اور مالٹا نے اسے اپنے بندرگاہوں پر پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اٹلی کی نئی حکومت نے جہاز کو اپنے تارکین وطن مخالف رویہ پر زور دینے کے لئے استعمال کیا۔لیکن اس کے فوراً بعد تقریبا ایک ہفتے کی مدت مکمل کرنے والے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کو اپنی وسیع القلبی دکھانے کا بہتر ین موقع ملا۔

About the author

Taasir Newspaper