افغانستان کی بنگلادیش پر 1 رن سے فتح ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ مکمل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

افغانستان نے بنگلادیش کو تیسرے میچ میں ایک رن سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا، 146 رنزکے تعاقب میں ناکام ٹیم مشکلات کا شکار رہی، سیکنڈ لاسٹ اوور میں مشفیق الرحیم نے کریم جنت کو مسلسل 5 چوکے جڑکر مطلوبہ رن ریٹ تک پہنچنا چاہا، اس وجہ سے آخری اوور میں 9 رنز کا ہدف ملا مگر مشفیق (46) راشد خان کی پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوگئے، محمود اللہ ٹیم کو منزل تک نہ پہنچا پائے۔

اس سے قبل افغانستان نے 6 وکٹ پر 145رنز بنائے، سمیع اللہ شنواری 33 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، نظم الاسلام اور ابو جید نے 2،2 وکٹیں لیں۔