ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-June-2018

مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا یورینیم افزودگی کی مقدار میں اضافے کے حوالے سے ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران کو ہمارے عزم کا اندازہ ہے کہ امریکا اسے من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی، امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دباؤ ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں۔ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی عسکری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ایران کا یہ بیان کہ وہ یورینیئم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھائے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سرخ نشان کے قریب پہنچ گیا ہے اور ایٹمی معاہدہ بکھر چکا ہے۔