ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم مودی چین روانہ، جنپنگ سے ہوگی خاص ملاقات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-June-2018

نئی دہلی: چین میں آج سے شروع ہورہے دو دن کے شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او)  چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی چین روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ کانفرنس چین کے ساحلی شہر کنگڈاو میں ہونے والی ہے۔

اس دوران وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر جمہوریہ شی جنپنگ کی ملاقات بھی ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 42 دن بعد ایک بار پھر چین کے صدر شی جنپنگ سے ملیں گے۔

کنگڈاو میں مودی شی سمیت ایس سی او کے رکن ممالک کے لیڈروں کے ساتھ کئی دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ اس میٹنگ میں ایس سی او ارکان کا زور سیکورٹی، تعاون، دہشت گردی مخالف، اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلہ کے علاقوں پر رہے گا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ کئی مدعوں کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ ایس سی او کے ارکان ممالک کےدرمیان تعاون کو کیسے بڑھایا جائے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سفر پر اپنے فیس بک پیج پر لکھا “9 اور جون کو ایس سی او چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے میں چین کے چنگداو میں رہوں گا۔ ایک مکمل رکن کے طور پر ہندوستان کے لے یہ پہلا ایس سی او چوٹی کانفرنس ہوگا۔ ایس سی او ممالک کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت ہوگی اور ان کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔