اے پی آئی ختم کالجوں میں اب پروفیسر ہوں گے : جاوڈیکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-June-2018

نئی دہلی : ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے اساتذہ کی تقرری کے ضابطوں میں تبدیل کرتے ہوئے حکومت نے بدھ کو ایک بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت اب کالجوں میں بھی پروفیسر ہوں گے اور اے پی آئی (ایسسمنٹ پرفومینٹ انڈیکس) نظام کو ختم کردیا گیا ہے اور نئے اساتذہ کی تقرری کے بعد انہیں ٹیچنگ کے لئے ایک مہینے کا کورس کرنا پڑے گا۔

انسانی وسائل کو فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں ملک کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے کم از کم قابلیت کا تعین کرنے کے نئے ضابطوں کا اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع نامہ نگاروں کو دی۔

مسٹر جاوڈیکر نے بتایا کہ 2021کے بعد یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے پی ایچ ڈی لازمی کردی گئی ہے اور کالجوں میں بھی اسسٹنٹ پروفیسر (سلیکشن گریڈ) عہدہ کی ترقی کے لئے بھی پی ایچ ڈی کو لازمی کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے ضابطوں میں دنیا کے پانچ سو بہترین رینکنگ والے غیرملکی تعلیمی اداروں سے پی ایچ ڈی کرنے والے لوگوں کو بھی اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لئے تسلیم کیا جائے گا اور ان کی تقرری کے لئے خصوصی انتطاما ت کئے جائیں گے۔