جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، دو ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-June-2018

ٹوکیو: مغربی جاپان کے اوساکا میں پیر کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔
زلزلہ کی وجہ سے کئی عمارتوں کی دیواریں گرنے کی وجہ سے ایک 80 سالہ بزرگ اور نو سالہ ایک بچی کی موت ہو گئی۔
زلزلے کی وجہ سے ہوئی گھبراہٹ سے بہت سے لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

كنسائی الیکٹرک پاور نے کہا کہ زلزلہ کے بعد مهاما، تاكاهاما اور اوہی جوہری پلانٹس میں کسی قسم کی گڑبڑی نہیں پائی گئی ہے۔
زلزلہ کے بعد اوساکا اور اس کے پڑوسی صوبہ ہیوگو کے 170،000 خاندان بغیر بجلی کے رہنے پر مجبور ہیں۔
پبلک براڈکاسٹر این ایچ نے بتایا کہ علاقے میں ٹرینوں کی سروس روک دی گئی ہے۔