سابق وزیراعظم خالدہ ضیاجیل میں سخت علیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2018

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا جیل میں بیمارہوگئی ہیں، خود سے چلنےکے قابل بھی نہیں رہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نےایک ہندوستانی اخبار کو بتایا کہ جیل میں قید خالدہ ضیا شدید بیمار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خالدہ ضیا جیل میں ملاقات کےلیے آنےوالوں سے ملنےکےلیے چل کرجاتی تھی لیکن اب وہ خود سےچل بھی نہیں سکتیں۔فخر الاسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ خالدہ ضیاء کو اپنی مرضی کی ادوایات استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کا مناسب خیال رکھا جائے۔

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاء کو سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، وہ ڈھاکہ کے دو سو سال پرانے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔