شام اور عراق کا امریکہ پر بمباری کا الزام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-June-2018

بیروت : شام اور عراق نےے پیر کو امریکہ پر شام کی سرحد کے اندر بمباری کرنے کا الزام لگایا جبکہ امریکہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی ثنا نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ یہ حملہ البو کمال کے جنوب مشرق میں واقع الحرا میں ہوا۔ شامی اتحاد کے ایک کمانڈر نے کہا کہ شاید امریکی ڈرون نے شام کے سرحدی شہر البو کمال اور ٹنف میں بمباری کی۔

عراقی فوج نے کہا کہ امریکہ نے شام کی سرحد میں ہوائی حملہ کیا جس میں 22 افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکہ کے کمان ترجمان میجر جس جازجیکیو نے کہا’’امریکی قیادت والی اتحاد کے کسی ملک نے البو کمال میں فضائی حملے نہیں کئے۔