شدید بارش کے سبب تلنگانہ اور اے پی میں سات اموات

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-june-2018

حیدرآباد3جون:دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورا ے پی میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کے سبب سات افراد کی موت ہوئی ہے۔بعض مقامات پر بجلی گرنے اور شدید طوفانی ہواوں کے سبب عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

اے پی میں بجلی گرنے سے پانچ اموات ہوئیں۔نیلور ضلع میں 50لاکھ روپئے کی موز کی فصل کونقصان پہنچا۔بارش کے سبب تلنگانہ میں کئی مقامات پر مارکٹ یارڈز میں رکھی ہوئی کٹی ہوئی فصل بھیگ گئی۔بارش کے سبب سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا۔

نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ منڈل کے اونتی پورم کے حدود میں بجلی گرنے سے ایک جوڑے کی موت ہوگئی۔یہ جوڑا بھیڑوں کو چروارہا تھا کہ ان پر بجلی گری او ریہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔