شیلانگ میں کشیدگی برقرار، پولیس اہلکاروں پر ہوا حملہ، رجیجو بولے ـ گردواروں کو کوئی نقصان نہیں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-june-2018

میگھالیہ کی دارالحکومت شیلونگ میں دو روز سے کشیدگی کا ماحول ہے ۔ متعدد علاقوں میں ہوئے تشدد کے بعد انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ تاہم ، اتوار کے روز کرفیو میں 8 گھنٹے کی نرمیدی فراہم کی گئی تھی ۔ جس کے بعد شام میں دوبارہ کرفیو لگا دیا گیا۔ واضح رہے  کہ مذکورہ علاقہ میں انٹرنیٹ سرویس معطل کر دی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں اتوار کے روز مبینہ طورپر کچھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کی خبر آئی ہیں ، جس کے بعد کچھ لوگوں کو تحویل میں لئے جانے کی بات کہی جا رہی ہے  ۔

دریں اثنا مرکزی وزیر کرن رجوجو نے کہا کہ میگھالیہ میں سکھ کمیونٹی کے کسی بھی گردوارے یا دیگر اداروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ وہاں، بس ڈرائور اور مقامی لوگوں کے درمیان اختلافات کا معملہ در پیش ہوا تھا ۔ فی الحال شلانگ میں حالات سنجیدہ ہیں ، لیکن قابو میں ہیں۔