صدر اور وزیر اعظم نے یوگا دن پر دی مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-June-2018

نئی دہلی : صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے۔

مسٹر كووند تین ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج سورینام میں ہیں اور انہوں نے وہیں ایک یوگاپروگرام میں حصہ لیا۔
مسٹر كووند نے ایک ٹويٹ کرکے کہا ’’بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر دنیا میں یوگا کرنے والے والے تمام لوگوں کو مبارک باد۔ یوگا ایک قدیم ہندوستانی روایت ہے لیکن یہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہےیہ پوری انسانیت کا تجریدی ورثہ ہے۔ آپ جہاں کہیں بھی ہوں، میں آپ کو يوگا میتھڈ کے بارے میں جاننے اور اس سمجھنے کی دعوت دیتا ہوں‘‘۔

مسٹر مودی نے دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں یوگا پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوگا پوری دنیا کو جوڑنے والی سب سے بڑی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا نے دنیا کو بیماریوں سے چھٹکارا دلاکر بہترین صحت کی طرف جانے کا راستہ دکھایا ہے اور يوگا میتھڈ لوگوں کو آپس میں یکجا کیا ہے۔