موبائل ایپ ‘ڈویلپر کی بڑھتی ہوئی مانگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-june-2018

نئی دہلی، 26 اپریل : موبائل کے روزانہ بڑھتے استعمال سے اب شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہوگا جس کے لئے ’موبائل ایپ ‘نہ بنایا گیا ہو۔ملک و بیرون ملک میں ہزاروں ماہرین روزانہ کسی نہ کسی سروس یا پروڈکٹ کے لئے موبائل ایپ پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی طرف سے موبائل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ایپ کے ذریعے گاہک اورسروس یوزرس تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔

ان کے ذریعے ایپ یوزرس اپنی ضرورتوں کے مطابق کمپنیوں کو آرڈر دیتے ہیں اور اسی کے ذریعے خدمات اور مصنوعات کی خریداری اورپیسوں کی ادائیگی بھی ہو جاتی ہے۔ان ایپ کے ذریعے بہت سے کام کسی طرح کی تکلیف اٹھائے بغیر ہو جاتے ہیں اور وقت ہی نہیں پیسوں کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ای کامرس کے ساتھ منسلک كمپنیوں نے تو اب اپنی ویب سائٹ کی بجائے صرف ایپ کے ذریعہ ہی یوزرس کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہے۔ تعلیمی ادارے اور بڑی بڑی تنظیموں کے لئے بھی ایپ کا فروغ بے حد ضروری ہوگیا ہے۔

کیا ہے موبائل ایپ – بنیادی طور پر ایپ ایک قسم کا چھوٹا کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے جس کا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا گھڑیوں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایپ مختلف طرح کے ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ہیلتھ کیئر ، شاپنگ، گیمس کھیل وغیرہ ۔ بہت سے ایپس تو موبائل فون کے ساتھ ہی آتے ہیں جبکہ دیگر ایپ کو گوگل پلے اسٹور وغیرہ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جاتا ہے۔