نكارگوا میں پر تشدد مظاہرے میں 15 افرادکی موت، 200 سے زائد زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-june-2018

مناگوا: وسطی امریکی ملک نكارگوا میں صدر ڈینیل ایرٹیگا کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران بدھ کے روز تشدد میں 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 200 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔ نكارگوا کی پولس نے آج یہ اطلاع دی ہے۔

وسطی امریکی ملک کے کیتھولک بشپ کی ایپسکوپل تنظیم نے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ” منظم جارحیت” قرار دیا ہے۔ تنظیم نے حکومت کے ساتھ جمعرات کو طے شدہ مذاکرات کو ملتوی کر دیا ہے۔

پولس کے مطابق نكارگوا میں بدھ کو ‘ یوم مادران’ کے موقع پر حکومت کی حمایت میں مسلح گروپوں نے ریلی نکالنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی اور 200 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ ریلی ایک ماہ سے جاری احتجاج میں مارے گئے بچوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو ہونے والے اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے صدر ارٹیگا سے 2021 میں ہونے والے انتخابات کو جلد کرانے کی اپیل کی ہے۔ واضح ر ہے کہ 72 سالہ مسٹر ارٹیگا 2016 میں تیسری بار صدر منتخب ہوئے تھے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق انہیں 70 فیصد ووٹ ملے تھے، جس پر مبصرین نے سوال کھڑے کیے تھے۔